اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے نیٹو کے بعض ممالک کی ایران کے خلاف جنگ میں عدم تعاون پر اظہار نارضایتی کیا۔
روبیو نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جنگ کے بعد امریکہ ناتو کے ساتھ تعلقات پر تجدید نظر کرے گا، کیونکہ وہ زیادہ تر بجٹ فراہم کر رہا ہے مگر اس کے باوجود کسی قسم کی مدد نہیں ملی۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف جنگ کا اختتام قریب ہے اور امریکہ نے اپنے تمام مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔
روبیو نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے کہا کہ امریکہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور ایران نے دوست ممالک کی جانب سے پیش کردہ اعلیٰ افزودہ یورینیم کی پیشکشیں مسترد کر دی ہیں۔
انہوں نے ایران کی جانب سے تجارتی جہازوں کی ہرمز کے راستے میں مداخلت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا، تاہم ہرمز کے کھلنے میں امریکہ کی ناکامی پر کوئی ذکر نہیں کیا۔
آپ کا تبصرہ